Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب میں بس کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

مسافر بس لاہور سے بھکر اور کار سوار سرگودھا سے بھکر جارہے تھے، ریسکیو حکام
شائع 17 ستمبر 2023 01:24pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قائد آباد کے علاقے واپڈا کالونی میں مسافر بس کا کار سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ضلع خوشاب کے علاقے آدھی کوٹ قائد آباد میں مسافر بس اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس لاہور سے بھکر جارہی تھی، جب کہ کار سواروں کا تعلق بھکر سے تھا جو سردگودھا میں بھلوال آئے تھے اور واپس بھکر جارہے تھے کہ واپڈا کالونی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

اسپتال اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اور تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Accident

bus accident