Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ظالمو! قاضی آنہیں رہا بلکہ آگیا ہے‘

قاضی فائز عیسٰی چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 12:36pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، جس پرسوشل میڈیا صارفین تبصرہ کر رہے ہیں۔

معروف صحافی سلیم صافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ”ظالمو! قاضی آنہیں رہا بلکہ آگیا ہے“۔

ایڈووکیٹ ہائیکورٹ خالد حسین تاج نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بننے کے بعد 5 سال سے سپریم کورٹ میں پڑے شوکت عزیز صدیقی کی اپنی برطرفی کے خلاف دائر آئینی درخواست کا بھی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں شوکت عزیز صدیقی کو انصاف ملے گا پچھلے 5 سال شوکت صدیقی صاحب کے زندگی کے سب سے مشکل ترین وقت تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پانچ ستمبر2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ان کا بطور چیف جسٹس پاکستان دور بہت مختصر ہوگا، وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

social media

Justice Qazi Faez Isa