Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی مراعات دی جائیں گی، محسن نقوی

بیجنگ میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 10:38pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اعزاز میں بیجنگ میں پاکستانی سفیر نے عشائیہ دیا۔ محسن نقوی چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

پاکستانی سفیر معین الحق نے سفارتخانے پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

عشائیہ میں صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامرمیر، اظفرعلی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس نے شرکت کی۔

تقریب میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرکے ترقی کے اہداف کیلئے کوشاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے اوپن اور بہترین ہے، پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سرمایہ کاری کو آسان بنا یا جارہا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اتوار کو 5 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچے، جہاں بیجنگ ائیرپورٹ پر اعلیٰ چینی اور پاکستانی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی چین گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو گزشتہ رات لاہور ائیر پورٹ سے قائم مقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی نے لاہور ائیرپورٹ سے الوداع کیا تھا۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا۔

روانگی سے قبل محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے اشتراک سے زراعت و دیگر شعبوں میں پنجاب میں پائیدار تبدیلیاں لائیں گے، زراعت کوچین کے تجربات سے جدت کی راہ پر استوار کریں گے۔

وزیراعلیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB