Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فریال گوہر سے طلاق کیوں ہوئی؟ جمال شاہ نے وجہ بتادی

ہماری پہلی ملاقات ایک ریلی میں ہوئی تھی، جمال شاہ
شائع 17 ستمبر 2023 12:44am

اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسری کی مقبول ترین جوڑی میں سے ایک تھی تاہم جمال شاہ نے پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بیان کردی ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار جمال شاہ ان دنوں نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے پر فائز ہیں ۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان کوئی خاص مسلئے نہیں تھے میں تھوڑا لیٹ لطیف انسان جیسے کہ اگر بلب فیوز ہو رہا ہے تو ہوتا رہے مجھے فکر نہیں ہوتی ہے میں آرام سے بیٹھا ہوتا ہوں جبکہ فریال زیادہ منظم ہیں تو شاید اس فرق کی وجہ سے ہماری نہیں بنی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہت سی چیزیں جیسے سیاسی نظریات اور اور پڑھنا لکھنا ایک دوسرے سے شیئر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ناقابل عمل شخص تھا اور وہ زیادہ پریکٹیکل تھی۔ اگر وہ کم پریکٹیکل ہوتی یا میں زیادہ پریکٹیکل ہوتا تو شاید کوئی مسئلہ نہ ہوتا لیکن میں ان کیلئے دعا کرتا ہوں۔

جمال شاہ نے بتایا کہ فریال گوہر سے ان کی پہلی ملاقات ایک ریلی میں ہوئی تھی جب وہ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں زیر تعلیم تھیں۔

واضح رہے کہ جمال شاہ کا نام پاکستان کے سنیئر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اس کے بعد کئی بڑے اور مقبول پراجیکٹس کا حصہ بنے ،ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔

فریال گوہر سے طلاق کے بعد جمال شاہ نے آمنہ جمال سے دوسری شادی کی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔

Jamal Shah