Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے، فنکار بھی بول اٹھے

حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو
شائع 16 ستمبر 2023 11:59pm

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کیا گیا جس پر عام شہری تو برہم تھے ہی اب شوبز شخصیات نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ صرف 17 مہینوں میں 150 کا پیٹرول 333 کا ہوگیا ، پاکستانیوں معافی مانگ لو۔

معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پیٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔

اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں۔ زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا، معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔

اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے۔

اداکار عمیر رانا اور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی اپنی انسٹا اسٹوری میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیا ۔

petrol price

Khalil ur Rehman Qamar