Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ، کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے
شائع 16 ستمبر 2023 10:56pm

راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی پلازہ میں قائم کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی مری روڈ نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔

rawalpindi

foreign currency

ٰٖٖٖFIA

private bank