Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پاکستان بازار میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، شہری زخمی

پولیس نے جوابی کارروائی کرکے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
شائع 16 ستمبر 2023 09:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تھانہ پاکستان بازار کے علاقے اکبر شہید چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس کا دوران گشت ملزمان سے سامنا ہوا تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرکے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا، جس کو عباسی شہد اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی شہری کی شںاخت 40 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ملزمان کی شناخت 27 سالہ حفیظ ولد محمد اور 26 سالہ عزیز ولد عبدالحسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے ملزم 30 سالہ آصف ولد معین اور 27 سالہ کامران ولد فخر کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں

کراچی میں وائٹ کرولا گینگ متحرک، ملزمان کی گاڑی چھیننے کی انوکھی واردات

برطرف کیے جانے پر گارڈ نے خاتون پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا

کراچی میں بھتہ خور سرگرم، زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سوار شہری سے لوٹ مار کررہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی رقم اور 2 زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ملزمان کی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے جبکہ ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

karachi

Police Encounter

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes

pakistan bazar