سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے میں ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا۔
لندن میں بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حواریوں کو این آر او دینے کے لیے دو بار نیب قانون تبدیل کیا۔
سپریم کورٹ کے نیب ترمیم فیصلے پر بات کرتے ہوئے صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلے آئے ہیں، پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا کہاں تھے، بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نوازشریف کےخلاف فیصلے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :
راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت، نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں، 9 ستارے کہیں پھر نہ اکھٹے کیے جائیں، پیپلز پارٹی
صدر ن لیگ نے راجہ ریاض کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملےگی۔
Comments are closed on this story.