Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری

محسن نقوی کا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے ارتھ ورک کا معائنہ
شائع 16 ستمبر 2023 08:24pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی جبکہ انہوں نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے ارتھ ورک کا معائنہ بھی کیا۔

لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت دونوں تفریحی مقامات پر نئے جانوروں اور پرندوں کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔

سفاری پارک میں افریقن زون، ڈیزٹ اور سالٹ رینج بنائی جائے گی اور نائٹ سفاری بھی شروع کی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن سے اڈہ پلاٹ تک منصوبے کے ارتھ ورک کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ تیل مہنگا ہونے سے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد بڑھانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

پنجاب میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے پنجاب میں عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلٹی سٹورز اور 750 فرنچائزز پر عوام کو 140 روپے فی کلو چینی جلد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کر سکے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز، وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد، ممتاز صنعت کار فواد مختار، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور محمد علی عامر اور دیگر حکام موجود تھے۔

lahore

Safari Park

mohsin naqvi

Lahore Zoo

up gradtion

CARETAKER CM PUNJAB