Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی

یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 09:56pm

ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد 12 ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 29 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا۔

اس کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان کیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی جبکہ 12ربیع الاوّل عید میلاد النبیﷺ 29 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

مولانا سید عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پرمطلع ابرآلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا تاہم پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعاگو ہیں، گلگت بلتستان کا امن پاکستان کا امن ہے، دشمن چاہتا ہے ہم میں دراڑ پیدا کر دے لیکن دشمن کی ہر چال کو ہم نے ناکام کرنا ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد

Moon

Moon sighting

Chairman of the Central Royat Hilal Committee

maulana abdul khabir azad

12 RABI UL AWAL 2023

RABI UL AWAL