Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مساجد میں شراب پی کر ریاست کو للکارنے والا گرفتار

گرفتار شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں۔
شائع 16 ستمبر 2023 07:34pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترکیہ کے شہر استنبول کی مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتے ہوئے ریاست کو للکارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر گزشتہ کچھ دنوں سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی تھیں، ایک شخص ترکیہ کی مختلف مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتا اور پھر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتا تھا۔

مذکورہ شخص جو تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتا ان میں ریاست کو بھی للکارتا، ساتھ ہی کہتا کہ استنبول میں 3200 مساجد ہیں کوئی مجھے ڈھونڈ نہیں سکے گا، اس شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں۔

ان تمام پوسٹ اور دھمکی آمیز پیغامات کے بعد ترکیہ پولیس حرکت میں آگئی۔

ملزم کی ایک پوسٹ پر کسی نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں موجود یہ مسجد قانونی سلطان سلیمان مسجد ہے جس کے بعد ترکیہ پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے مجرم کو ٹریک کیا۔

مزید پڑھیں

برطانیہ میں کتوں کی ایک مخصوص نسل پر پابندی عائد

ممبئی: شدید بارش میں لینڈنگ کرنیوالے طیارے میں آگ لگ گئی

خواتین کی جیل سے آنے والی آوازوں نے علاقہ مکینوں کی زندگی مشکل کردی

مسجد تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پولیس وہاں نصب کیمروں کی مدد سے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے مجرم تک پہنچ گئی۔

چند ہی گھنٹوں میں مسجد میں شراب پینے اور ویڈیو بنا کر ریاست کو للکارنے والا شخص ترکیہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

turkiye

Drinking Alcohol in Mosques