Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں وائٹ کرولا گینگ متحرک، ملزمان کی گاڑی چھیننے کی انوکھی واردات

ملزمان وائٹ کرولا میں سوار تھے جس پر پولیس لائٹ بھی لگی ہوئی تھی، ذرائع
شائع 16 ستمبر 2023 06:25pm
علامتی تصویر / فائل ــ فوٹو
علامتی تصویر / فائل ــ فوٹو

کراچی میں گاڑی چھیننے کی انوکھی واردات ہوئی۔ گلشن معمار سے پولیس اہلکاروں کے بھیس میں ڈاکو نئی کار لے اڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان وائٹ کرولا میں سوار تھے جس پر پولیس لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو کار گلشن معمار سے چھین کر گلشن اقبال پہنچے تو کار میں پیٹرول ختم ہوگیا۔

ملزمان نے ساتھی کو پیٹرول لینے بھیجا اور خود چھینی گئی کار میں بیٹھے انتظار کرتے رہے۔

پیٹرول ڈالنے کے بعد بھی ڈاکو دو گھنٹے کار ڈرائیور کو شہر میں گھماتے رہے۔

ملزمان 2 گھنٹے بعد کار ڈرائیور کو گلشن اقبال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ملزمان وائٹ کرولا میں سوار تھے جس پر پولیس لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو سرعام نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

نجی اسکول ویڈیو اسکینڈل، ملزم کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ذرائع کے مطابق واردات کو دو روز گزر گئے پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Vehicle theft