جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے سمیت دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی پہلی خاتون رہنما کی ضمانت منظور
جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس پر حملے میں عمران خان کو بہنوں سمیت گنہگار قرار دیدیا
9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا
ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسران نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
تفتیشی افسران نے ملزمان کے خلاف کیس کے چالان سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کو 28 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا جبکہ اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 28 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 158 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی۔
Comments are closed on this story.