پی ٹی آئی کی خواتین کو شہباز شریف کے بیٹے کا ہوائی بوسہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر خواتین کو ”ہوائی بوسہ“ دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔
ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلیمان شہباز کو لندن میں کہیں جاتے دیکھا گیا۔
اس دوران انہوں نے سڑک کی دوسری جانب پی ٹی آئی کی سپورٹر خواتین کو دیکھا جو ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لیے کھڑی تھیں۔
سلیمان شہباز نے خواتین کو دیکھتے ہی ایک ہوائی بوسہ ان کی جانب اچھال دیا۔
سلیمان کی یہ حرکت دیکھ کر خواتین کو غصہ آگیا اور انہیں کھری کھوٹی سنانے لگیں، لیکن سلیمان مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔
ویڈیو میں کیمرا تھامے شخص کو سلیمان کی حرکت پر قہقہہ لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔
سلیمان شہباز کی اس ویڈیو پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے دونوں جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا،’عوام کو آپس میں گتھم گتھا کروا کر خود آپس میں ہائی بوسے دے رہے ہیں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ، ’ان کا انداز بتا رہا ہے، خواتین کیلئے کوئی عزت نہیں‘۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ، ’جو ہنس رہے ہیں ان کے گھر میں ماں بیٹیاں نہیں کیا‘۔
Comments are closed on this story.