پی ٹی آئی نے الیکشن 90 روز میں کرانے کی درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 90 روز میں کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کردیا۔
تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
پی ٹی آئی نے اپیل میں مزید کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکتا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 روز میں انتخابات کرانے کی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے پی ٹی آٸی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال الوداعی خطاب کے دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے
اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں، 9 ستارے کہیں پھر نہ اکھٹے کیے جائیں، پیپلز پارٹی
درخواست پر کیے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کونسا بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.