Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کو توسیع دے دی گئی، انگریزی اخبار

جنرل ندیم انجم کا تعلق گوجر خان سے ہے
شائع 16 ستمبر 2023 01:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک انگریزی اخبار ذرائع دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے۔

اخبار دی نیوز میں صحافی عمر چیمہ کی خبر کے مطابق ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع جمعرات 14 ستمبر کو منظور کی گئی۔ ندیم انجم 20 نومبر 2021 کو آئی ایس آئی ڈی جی مقرر ہوئے تھے۔ انہوں نے جنرل فیض حمید کی جگہ لی تھی جنہیں اس وقت کور کمانڈر پشاور مقرر کیا گیا تھا۔

موہڑا شیخاں گوجرخان سے تعلق رکھنے والے ندیم انجم 1988 کو کمیشن لے کر پاک فوج کا حصہ بنے تھے۔ وہ پاکستان فوج کی کور فائیو جسے کراچی کور بھی کہا جاتا ہے کمانڈ کر چکے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ سے رائل کالج آف ڈیفنس سے سے گریجویشن اور ہونولولو امریکہ میں ایشیا پیسفک سینٹر فار سیکورٹی اسٹڈیز سے ماسٹرز کی ڈگریاں مکمل کیں۔

DG ISI

ISI chief

gujar khan

ISI Chief Extension

NADEEM ANJUM