Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری گینگ وار کے بھتہ خوروں نے تاجروں سے بھتہ لینا شروع کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف درخواست وصول کی، تاجر
شائع 16 ستمبر 2023 12:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: لیاری گینگ وار کے بھتہ خور کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئے۔

لیاری گینگ وار کے تاجو گروپ کے کارندوں نے ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں سے فی دکان 5 ہزار روپے ہفتہ طلب کرلیا ہے۔

بھتہ وصولی شروع کرنے پر آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لیاری گینگ وار ملزمان کے خلاف نیپیئر تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاجروں نے کاروبار جاری رکھنے کے لئے ابتداء میں 2 ہزار روپے بھتہ دیا، بھتہ خور ایک بار پھر آئے اور بھتہ بڑھا کر دینے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بھتہ خور سرگرم، زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

تاجر نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف درخواست وصول کی، استدعا ہے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

karachi

lyari gang war

extortionist