Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جوان‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رُخ بھی جوان ہوگئے، نیا انداز وائرل

فلم کی پریس کانفرنس میں دپیکا کا منفرد انداز بھی توجہ کا مرکز
شائع 16 ستمبر 2023 01:29pm
تصویر: بھارتی ویب سائٹ
تصویر: بھارتی ویب سائٹ

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے نئے اور منفرد لُک سے مداحوں میں چھاگئے، 57 سالہ اداکار نے بلاک بسٹر فلم ”جوان“ کی پریس کانفرنس میں ایک انوکھا اسٹائل اپنایا جوانہیں بھی ’جوان‘ بنارہا تھا، ساتھ موجود دہیکا پڈوکون بھی چھائی رہیں۔

سپر اسٹار گزشتہ روزاپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی بناء پر توجہ کا مرکز بن گئے،سیاہ بیلٹ بلیزر کو سفید شرٹ کے اوپر زیب تن کنے والےکنگ خان کے بریڈڈ ہیئر اسٹائل نے اس لُک کو چارچاند لگادیے۔

بھارتی سپراسٹارنے اپنے لمبے بالوں کو پہلی باراس انداز میں سنوارا، انہوں نے ہیئر بن کے بجائےبال ٹوئسٹ کیے۔

شاہ رخ خان نے نہ صرف لباس اور ہیئر اسٹائل کو الگ انداز دیا بلکہ اس تقریب میں انہیں ہاتھوں میں بھی منفرد چین پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چاندی کی گھڑی بھی نمایاں رہی۔

اسٹئلش لُک مکمل کرنے کیلئے اداکار نے کالے جوتے پہنے۔

فلم ”جوان“ کی پریس کانفرنس میں دپیکا پڈوکون نے بھی شرکت کی جنہوں نے بھارت کے مقبول ترین اور اپنے پسندیدہ ڈیزائنر سبیاساچی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی زیب تن کی تھی۔

دپیکا کا آئی میک اپ آنکھوں ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر لیک ! فلم سازوں کو جھٹکا

شاہ رخ خان امریکا میں شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری مکمل

شاہ رُخ خان نے بیمارخاتون مداح سے ملاقات کیلئے منفرد شرط رکھ دی

واضح رہے کہ ”ایٹلی“ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم، جوان 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جو ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے۔

Shahrukh Khan

lifestyle

indian movie

Jawaan