Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’شارٹ، سویٹ ، سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے‘

جناب عمرعطاء بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (SSS) فیصلہ سنایا، شیخ رشید
شائع 16 ستمبر 2023 11:42am
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید۔ فوٹو — فائل

سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید احمد نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’ٹرپل ایس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا‘۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے 10 میں سے 9 نیب ترامیم کو کالعدم قرادیتے ہوئے عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی۔

اس حوالے سے ایکس پوسٹ میں ردعمل دینے والے شیخ رشید نے لکھا کہ، ’جناب عمر عطاء بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (SSS )فیصلہ سنایا ہے اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے، اس فیصلے کے اثرات 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائیں گے‘۔

شیخ رشید کے مطابق کل ساری دنیا میں بریکنگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد کرپشن کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے 16 ماہ تک جو محنت کی وہ خاک میں مل گئی۔ جس لیول پلیئنگ فلیڈ کا مطالبہ کر رہے تھے وہ کیسوں کی بحالی کی صورت میں انہیں مل گیا۔

انہوں نے طنزاً لکھا کہ، ’سپریم کورٹ نے ساراریکارڈ اپنی تحویل میں محفوظ کرلیا ہے جو نہ اب ضائع کیا جا سکتا ہے نہ اس کو آگ لگ سکتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس نے جاتے جاتے پی ڈی ایم کی نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں، تفصیلی فیصلہ جاری

نیب ترامیم کالعدم قراردینے سے کس کس کیخلاف مقدمات بحال ہوں گے

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ جس اسمبلی میں ترامیم پاس کی گئیں اُس کے ارکان کی تعداد بعض اوقات 9 سے زیاده نہیں تھی۔ یہ 25 کروڑ لوگوں کے مال پر لوٹ مار کرنے والے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہو گئے نہ سیاست بچا سکے نہ کیسوں سے نکل سکے۔ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور یہ ریاست بچانے نہیں عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے۔

Sheikh Rasheed Ahmed

supreme court lahore registry

NAB amendment case