Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویزالٰہی کی دوبارہ گرفتاری: آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی

جسٹس طارق محمودجہانگیری نے تحریری فیصلہ جاری کیا
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 11:36am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قراردے دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق پرویزالٰہی کو نظربندی کے احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتارکیا گیا۔ ہائیکورٹ نے5 ستمبرکونظربندی آرڈرمعطل کرکے رہائی کاحکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رہائی کےاحکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کوبھجوانے کی ہدایت کی گئی، عدالتی حکم پرعملدرآمد کرتےہوئےانہیں رہا کردیا گیا۔

وکیل کےمطابق پٹیشنرکوسی ٹی ڈی نےدوبارہ گرفتارکرلیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی لیکن پرویز الہی کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟۔

عدالت نے قراردیا کہ آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ گرفتاری پر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی کی گرفتاری پرچیف کمشنر، ڈی پی او اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے۔

پاکستان