Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: نپاہ وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال، ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا

وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آچکے ہیں
شائع 16 ستمبر 2023 11:09am

بھارتی ریاست کیرالا میں نپاہ وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کیرالا کے کوزی کوڈ میں نپاہ وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

صورتحال کی وجہ سے کنور، وائناڈ اور ملاپورم میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ان علاقوں اور یہاں کے اسپتالوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کوزی کوڈ کے ضلع مجسٹریٹ نے مذکورہ 7 پنچایتوں تعلیمی ادارے، بینک اور سرکاری اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے، جبکہ کیرالا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی ٹیم نپاہ وائرس کی تحقیقات کرے گی۔

این آئی وی ٹیم کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں چمگادڑوں کا سروے بھی کرے گی، جبکہ نپاہ وائرس زونوٹک انفیکشن کی ایک قسم ہے، جو جانوروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ نپاہ وائرس پہلی بار سنہ 1998 میں ملائیشیا کے گاؤں سنگائی نپاہ میں پایا گیا تھا اور گاؤں کے نام پر اس کا نام نپاہ رکھا گیا۔

عام طور پر یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سے پھیلتا ہے۔

اگر وائرس سے متاثرہ چمگادڑ کوئی پھل کھاتا ہے اور انسان یا جانور وہی پھل یا سبزی کھاتا ہے، تو وہ بھی اس کا شکار ہو جاتا ہے۔

ٰIndia

Kerala