Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے اور2,517 سعودی ریال برآمد ہوئے
شائع 16 ستمبر 2023 10:05am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ایبٹ آباد میں ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیرلائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا اور ملزم وصی اللہ کو بٹگرام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزم سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے اور2517 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں، موبائل فون اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Abbottabad