Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

روزانہ دہی کھانے والے کیا فوائد پاتے ہیں

دودھ کا گلاس ضروری سہی لیکن دہی کی اہمیت بھی جان لیں
شائع 16 ستمبر 2023 12:47pm
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ

ڈیری مصنوعات اپنے بیش بہا فوائد کے سبب زمانہ قدیم سے اہم غذا مانی جاتی ہیں، جہاں دودھ اہم ہے تو وہیں دہی بھی قابلِ ذکر ہے۔

پروٹین، کیلشیم اور پروبائیوٹکس جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور دہی ہڈیوں کی طاقت، آنتوں کی صحت اور متوازن وزن کے لیے مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق جس طرح روزانہ دودھ کا ایک گلاس ضروری ہے، وہیں دہی بھی اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا اہم ہے۔

مزید پڑھیں:

روزانہ چہرے پر کچا دودھ لگانا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھنڈی کتنی مفید ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل

روزانہ دہی کھانا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔

پروٹین کی وافر مقدار

دہی چینی اور فیٹس کی کم سطح کے ساتھ پروٹین کو فروغ دینے کے لیے بہت مؤثرغذا ہے۔

دہی سے پروٹین کی فروغ کے سبب بھوک کم محسوس ہوتی ہے جو آپ کو پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتی ہے۔ دہی جیسی اعلی پروٹین والی غذا صبح کے ناشتے میں لینا بہترین رہتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دہی دل کی صحت کو بہتر کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

جرنل آف ہائپر ٹینشن میں شائع ہونے والی 2018 کی ایک تحقیق کے مطابق ڈیری مصنوعات خاص طور پر دہی کے استعمال سے بی پی کے مریضوں میں واضح تبدیلی دیکھی گئی۔

خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی

دہی خون میں کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جرنل آف ڈیری سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شرکاء پر پروبائیوٹک دہی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال کم ایل ڈی ایل(خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرتا ہے۔

کیلشیم کی مقدار میں اضافہ

پروٹین کے علاوہ ایک اور اہم غذائیت جو دہی انسانی جسم کو فراہم کرسکتا ہے وہ ہے کیلشیم، یہ آپ کے پٹھوں، اعصاب، خون کی شریانوں اور ہڈیوں کے لیے ضروری ہے۔

ہڈیوں میں کیلشیم کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے اور جب آپ کیلشیم نہیں لیتے تو آپ کا جسم آپ کی ہڈیوں سے کیلشیم کھینچنا شروع کرتا ہے۔ اسی لیے دہی کیلشیم کیلئے بہت اہم ہے۔

مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے

چونکہ دہی میں پروبائیوٹکس موجود ہوتے ہیں، یہ صحت مند آنتوں اور مدافعتی افعال کو منظم کرتے ہیں۔ لہذا دہی کھانے سے قوت مدافعت کافی بہتر ہوسکتی ہے۔

صحت

Benefits

yogurt

routine