کراچی: پانی چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل
کراچی میں پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا۔
واٹربورڈ، پاکستان رینجرز اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے ان آپریشنزکے دوران 5 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کوسیل کرتے ہوئے ان کے آپریٹرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
جن ٹینکرز میں پانی جمع کیا جاتا تھا، انہیں بھی سیل کردیا گیا ہے۔
غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کے مالکان فرارہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ تمام ذمہ داران کوجلدازجلد سزا دینے کیلئےقانونی کارروائی کا آغازہو چکاہے۔
علاقہ مکینوں نےپاک رینجرزکےپانی چوروں کےخلاف آپریشن کوسراہا۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ پانی چوری کرنےوالےتمام مجرموں کوقانون کی گرفت میں لایاجائے گا، اس سے پانی کے بحران میں نمایاں کمی آئے گی۔
Comments are closed on this story.