Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کا افغان طلباء کو ویزوں میں توسیع اوردوبارہ اسکالرشپ دینے سے انکار

بھارت میں مقیم افغان شہری شدید سماجی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں
شائع 16 ستمبر 2023 09:11am

بھارت نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت میں رہنے والے تقریباً 11,000 افغان شہری“اسائلم سیکر“ کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، سرکاری طور پر انہیں پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود بھارت افغانستان کا اتحادی اور دوست ہونے کا دعویدار ہے، جبکہ بھارت میں مقیم افغان شہری شدید سماجی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں۔

آمدنی کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی تعلیم یا صحت کی سہولیات میسر ہیں، افغان شہریوں کیلئے بھارت میں بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں بھی بھارت نے افغان طلباء کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں کیونکہ ہندوستان کی پالیسیاں افغانستان کے بنیادی نظریات سے متصادم ہیں۔

afghanistan

ٰIndia