Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود مداح ’جوان‘ دیکھنے پہنچ گیا

فلم جوان گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی ہے
شائع 16 ستمبر 2023 12:09am

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ کنگ خان کا ایک پرستار وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود فلم دیکھنے پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر روہت گپتا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا مداح وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود سنیما گھر گیا اور فلم دیکھی۔

اس پرستار کا نام انیس فاروقی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی توجہ انیس کی طرف دلائی ہے۔

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ج’جوان’ کو بالی وڈ کی تاریخ میں کم وقت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل ہے۔

جوان کے دیگر اہم اداکاروں میں نین تارا، ثانیہ ملہوترا اور وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔

Shahrukh Khan