Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: لگژری اپارٹمنٹ، منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات، 2 افراد گرفتار

منصوبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 20 سال سے زیر تعمیر ہے
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 12:21am
علامتی تصویر / فوٹو ــ فائل
علامتی تصویر / فوٹو ــ فائل

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے لگژری اپارٹمنٹ اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں متعلقہ منصوبے کے سی ایف او سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے میں لگژری اپارٹمنٹ، منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ندرت مندخان اور سلمان خان شامل ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ منصوبے کے مالک ڈاکٹر نسیم شہزاد اور بیٹا عمر شہزاد مفرور ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منصوبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں 20 سال سے زیر تعمیر ہے، لوگوں نے اربوں روپے جمع کرائے لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

corruption

karachi

Karachi Police