Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھتہ خور سرگرم، زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

واقعہ بھتہ خوری کا ہے، فائرنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے کی، پولیس
شائع 15 ستمبر 2023 11:37pm
کراچی: زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق، پولیس نے واقعہ کو بھتہ خوری قرار دے دیا۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق، پولیس نے واقعہ کو بھتہ خوری قرار دے دیا۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے کھول ملے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتہ خوری کا ہے، فائرنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈر کو گینگ وار نے بھتے کی پرچی بھیجی تھی، پرچی لیاری گینگ وار جمیل چھانگا کے نام سے بھیجی گئی، پرچی پر غیرملکی فون نمبر درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

لاہور: مناواں میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا۔

firing

karachi

Karachi Police

Street Crimes