Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا

میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کی رینکنگ بھی تبدیل
شائع 15 ستمبر 2023 09:06pm
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے تو آؤٹ ہوگئی ساتھ ہی ایک اور دھچکا بھی لگا ہے۔

قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں محض چند دن حکمرانی کے بعد 2 درجہ تنزلی کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ایشیا کپ میں مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین کر سرفہرست جبکہ بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرانے کے بعد بھارت نے پاکستان سے دوسری پوزیشن بھی چھین لی، پاکستان کے 115 پوائنٹس کے مقابلے میں بھارت نے 116 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

اس ساری صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ تک رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہی رہے گی کیونکہ بھارت کے پاس ایشیا کپ کے 2 میچز جیت کر عالمی نمبر ون بننے کا موقع بھی موجود ہے۔

واضح رہے بھارتی ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلے جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے، اور اگر بھارت ایشیا کپ جیت جاتا ہے تو تینوں فارمیٹ میں نمبر 1 ہو جائے گا۔

babar azam

Colombo

icc odi ranking

pakistan vs sri lanka

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023