Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم داعش کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
شائع 15 ستمبر 2023 07:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

peshawar

CTD

Terrorists killed

dasih