Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان

انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کئے ہیں، نگراں وزیرخزانہ
شائع 15 ستمبر 2023 06:51pm

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اخراجات کم کرکے ریونیو کوبڑھانا ہے، مقامی انڈسٹری کو چلانے کے لیے درآمدات بہت اہم ہیں۔

نگراں وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتربنانے پرکام جاری ہے، ایکسچینچ کمپنیوں کے نظام کو ریگولیٹ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کےلیے کام کیا جارہا ہے۔

نگراں وزیرخزانہ نے بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کئے ہیں۔

Shamshad Akhtar