Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پی سی بی کے اہم فیصلے

قومی کرکٹر کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 08:49pm

ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور قومی کرکٹر کو فٹ رکھنے کے لئے پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہے، جس کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے ہائی پروفائل میٹنگ طلب کرلی ہے۔

اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق، ممبر کرکٹ کمیٹی محمد حفیظ اور نامور کرکٹر شرکت کریں گے۔

ہائی پرفائل میٹنگ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے اسباب سامنے لائے جائیں گے، اور اجلاس میں سامنے آنے والے اسباب کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی، پی سی بی نے یہ شق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کردی ہے، نیشنل ڈیوٹی کی صورت میں قومی کرکٹرز کو غیر ملکی ایک اور لیگ کھیلنے کی بھی اجازت نہیں، پابندی کا مقصد کھلاڑیوں کوفٹ رکھنا ہے۔

cricket

Pakistan Cricket Team

asian cricket council

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)