ایشیا کپ سپر فور: بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف
سری میں جاری ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی اننگز
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
سنسنی خیز میچ میں سری لنکا 2 وکٹ سے کامیاب، پاکستان ایشیا کپ سے باہر
انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر
سری لنکن اسپنرز کی محنت پر بیٹسمینوں نے پانی پھیر دیا، بھارت 41 رنز سے کامیاب
بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی اوورز میں ناصم احمد نے 44 اور مہیدی حسن نے 23 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2، پراسدھ کرشنا، رویندرا جڈیجہ اور اکشرپٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.