ایم ایس نشتراسپتال ڈاکٹر راؤامجد عہدے پر بحال
لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس نشتراسپتال ڈاکٹرراؤ امجد کوعہدے پر بحال کردیا، نگراں وزیراعلی پنجاب نے انہیں عہدے سے ہٹایا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کے دورے کے دوران ناقص کارکردگی پر ایم ایس نشتر اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، فیصلے کے خلاف ڈاکٹر راؤ امجد نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشتراسپتال ڈاکٹرراؤامجد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 ستمبر کو کابینہ کے ہمراہ نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا تھا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے طبی سہولتوں کے فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔
مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اسپتال میں مفت ادویات، ٹیسٹ اور سرنج تک دستیاب نہیں، کئی وارڈز میں اے سی بند، پارکنگ میں اوور چارجنگ کی بھی شکایات کی گئیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس نشتر اسپتال کی سرزنش کی، اور ایم ایس کو تبدیل کرنے کاحکم دیا تھا۔
Comments are closed on this story.