Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوادحسن فواد کووزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

فوادحسن فواد نے نگراں وفاقی وزیر کےعہدے کا آج حلف اٹھایا تھا
شائع 15 ستمبر 2023 05:00pm

فواد حسن فواد نے نگراں وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اور انہیں وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نگراں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، اور صدر مملکت عارف علوی نے فواد حسن سے حلف لیا۔

دوسری جانب فواد حسن فواد کو وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

President Arif Alvi

Fawad Hasan Fawad