Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ نو مئی : 2 ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے
شائع 15 ستمبر 2023 05:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے میاں اسلم اقبال اور زبیر خان نیازی کیخلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی شروع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے 9 مئی کو تھانہ گلبرگ پر ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں۔

کیس کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

پولیس نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

احاطہ عدالتوں میں اسلحہ اور ڈنڈے سوٹے لانے پر پابندی عائد

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی بچی کا کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

PTI protest

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS