Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ، گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، رپورٹ
شائع 15 ستمبر 2023 04:42pm
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری، مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ، فوٹو ـــ فائل
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری، مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ، فوٹو ـــ فائل

ادارہ شماریات نے مہنگی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ کی گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 21 روپے مہنگا ہوا۔

ڈبل روٹی 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 2 روپے، آلو فی کلو 1 روپے مہنگا ہوا۔

دال مسور 11 روپے فی کلو، دال مونگ 5 اور دال ماش 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ دال چنا اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 16 روپے سستی ہوئی، جبکہ دودھ، دہی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :

غیرملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں 46 ہزار کی حد بحال

زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 9 روپے اور کیلے فی درجن 2 روپے سستے ہوئے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty

Department of Statistics