منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا وزارت خارجہ کے ذریعے مونس الٰہی کو نوٹس بھیجنے کا حکم
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزارت خارجہ کے ذریعے مونس الٰہی اور جبران خان کو طلبی کے نوٹسز بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج عبد الستار لنگاہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔
ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔
مونس الہی کو ایکس کے ذریعے طلبی کے نوٹسز بھیجنے پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروا رکھا ہے، بعد ازاں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
money laundering
lahore
Monis Elahi
ٰٖٖٖFIA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.