Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون کا ائیرپوڈز کو وٹامن سمجھ کر نگلنے کا انوکھا واقعہ

خاتون نے دلچسپ واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو میں بیان کیا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 04:13pm
تصویر:  فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

امریکا میں خاتون کی جانب سے غلطی سے ایپل ائیرپوڈز کو وٹامن ٹیبلٹ سمجھ کر نگل لینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق ٹینا بارکر نامی خاتون نے یہ مزاحیہ کہانی وائرل ہونے والی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سنائی۔

خاتون نے وضاحت کرتے ہوئے ویڈیومیں بتایاکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلی تھیں۔ بات چیت کے دوران انہوں نے اپنے دوست کو زیادہ واضح طور پر سننے کے لیے اپنے کان سے ایک ائیر پوڈ نکالا۔

ٹینا بارکر نے مزید کہا کہ ’اپنی چہل قدمی کے دوران، میں نے اپنے وٹامنز لینے کا فیصلہ کیا، میں نے گولی منہ میں ڈالی،ایک مشروب پیا اور پھر میں نے محسوس کیا کہ کچھ گلے میں پھنس گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انسانی صحت پر آئی فون 12 کے مضراثرات کی تحقیقات کا فیصلہ

اڑن طشتریوں اور ایلینز سے متعلق رپورٹ کے اجراء کے بعد ناسا پینل کا ڈائریکٹر تبدیل

صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری، واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کروا دیا

اس کے فوراً بعد انہوں نے مشورہ کے لیے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا جب ایک اور امریکی خاتون نے ائیر پوڈ کو وٹامن ٹیبلٹ سمجھ کر کھا لیا تھا۔

TikTok

vitamin supplements

Airpods