Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیبیا: سمندری طوفان کی تباہی، اموات11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

ڈبلیو ایچ اونے 2 ملین ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ کا اعلان کردیا
شائع 15 ستمبر 2023 03:25pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

لیبیا میں سمندری طوفان ڈینئیل نے تباہی پھردی ہے، بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب سے اموات 11 ہزار300 تک جاپہنچیں ہیں۔

ہزاروں افراد لاپتہ، درنہ شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ مئیر نے اموات 20 ہزار تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے دو ملین ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ کا اعلان کردیا۔

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے گھروں کا سامان جن میں کپڑے، کھلونے، فرنیچر اور جوتے سمندر کے کنارے پر بکھرے پڑے ہیں۔

Libya

مشرق وسطیٰ