Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نہ کامیڈی آتی ہے نہ شرم‘

سحر خان کی جانب سے معافی کے باوجود مذاق اڑانا عادی اور نوید رضا کو مہنگا پڑا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 04:15pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی اداکارعادی عدیل امجد اور نوید رضا اداکارہ سحر خان کا وائرل ویڈیو کلپ کا ری میک بنانے پر تنقید کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کے اس مذاق کو شرمناک قرار دیا۔

اداکارہ سحرخان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ فلم ”برفی“ میں پریانکا چوپڑا کے ”سائیکوپیتھ“ کردار سے ملتا جلتا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جس کے بعد عادی اور نوید رضا کی جانب سے اداکارہ کا تمسخراڑاتا ری میک سامنے آیا۔

اس نامناسب اقدام پر سحر خان کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین نے عادی عدیل امجد اور نوید رضا پر کڑی تنقید کی۔

مزید پڑھیں:

تنزانیہ میں چھٹیاں منانے والی مریم نفیس نے مداحوں کو حیران کردیا

سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو

ایریکا رابن ’مس یونیورس پاکستان‘ بن گئیں ، حکومت نے کسی کو نامزد نہیں کیا، وزیراطلاعات

ایک صارف نے اس ری میک کو شرم ناک قرار دیا۔

صارفین نے اداکارہ کے انگریزی بولنے کے انداز کا مذاق اڑانے پربھی خاصا برہمی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ آپ کے لیے بہت غیر اخلاقی ہے کہ آپ کسی کا مذاق اڑائیں جس پر اس نے معافی بھی مانگی ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نہ کامیڈی آتی ہے نہ شرم‘۔

ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش انٹرنیٹ کے ذریعے کسی کو تھپڑ مارنے کا آپشن ہوتا! آپ لوگوں اور آپ کے مردہ مزاح پر شرم آتی ہے!‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے انٹرویو میں دیے گئے تبصرے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ میں معافی بھی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنا تھا کہ میں ایک معذور کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، لیکن زبان پھسلنے کی وجہ سے میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا۔ مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو جمع کرنا چاہیے تھا تاکہ اپنے آپ کو بہتر طریقے سے بیان کرسکتی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ذہنی معذوری اور خصوصی ضروریات ایک بہت اہم معاملہ ہے، اور میں ان لوگوں کا بے حد احترام کرتی ہوں جو ان میں مبتلا ہیں۔ لہذا اگر میں نے نادانستہ طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں‘۔

Pakistani Actress

lifestyle

TROLLING

sehar khan