Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احاطہ عدالتوں میں اسلحہ اور ڈنڈے سوٹے لانے پر پابندی عائد

حراستی ملزمان کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی گئی
شائع 15 ستمبر 2023 12:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سیشن کورٹ لاہور نے احاطہ عدالتوں میں اسلحہ اور ڈنڈے سوٹے لانے پر پابندی عائد کردی۔

سیشن کورٹ نے احاطہ عدالتوں میں سائلین، ملزمان کی گروپ بندی، موبائل فون سے ویڈیو بنانے اور ٹک ٹاک پر بھی پابندی کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ گرفتار ملزمان کے ساتھ ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنانے، حراستی ملزمان کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور نے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

lahore

Session court