Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے سرکاری محکموں سے افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب

تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں فوری منگوائی جائیں، نگراں وزیر قانون کی ہدایت
شائع 15 ستمبر 2023 12:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: نگران حکومت سندھ نے محکموں سے افسران کے زیر استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نگراں وزیر قانون عمرسومرو نے 3 محکموں سے افسران کے زیر استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

عمر سومرو نے محکمہ قانون، انسانی حقوق اور مذہبی امور کے سیکریٹریز سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں فوری منگوائی جائیں۔

نگران وزیر قانون نے ہدایت کی کہ جو سرکاری افسران گاڑیوں کے اہل نہیں ہیں انہیں بھی گاڑیاں واپس کرنی ہیں، محکمہ پر کسی قسم کا غیر ضروری بوجھ ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔

عمر سومرو نے تینوں محکموں کے سیکریٹریز کو محکمے کی گاڑیاں فوری واپس نہ ملنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

karachi

sindh

Caretaker government