Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا سب سے لمبا کتا کینسر کے باعث چل بسا

گنیز ریکارڈ ہولڈر زئیس نے آخری سانسیں مالک کی گود میں لیں
شائع 15 ستمبر 2023 03:20pm
تصویر:زیوس کنگ ڈین/انسٹاگرام
تصویر:زیوس کنگ ڈین/انسٹاگرام

ٹیکساس میں گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے لمبا کتا ’زیئس‘ بیماری کے باعث چل بسا۔

زیئس نامی یہ کتا ایک طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، اس کتے کی عمر صرف تین سال تھی۔

2022 میں زیئس نے دنیا کے سب سے لمبے کتے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

زیئس کے مالک برٹنی ڈیوس نے سوشل میڈیا پر اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کتے کی موت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:

تنزانیہ میں چھٹیاں منانے والی مریم نفیس نے مداحوں کو حیران کردیا

جرمن مہمانوں کا کھیل کے انداز میں خوبصورت پیغام

لاکھوں ڈالرز جیتنے والے شوہر نے بیوی کیلئے ’انوکھا‘ تحفہ خرید لیا

انہوں نے کہا کہ ’زیئس واقعی ایک خاص کتا تھا۔ وہ نرم، محبت کرنے والا، بہت ضدی تھا لیکن ہمیشہ اپنے خاندان اور بہت سے دوستوں کو ڈیلاس اور فورٹ ورتھ کے آس پاس اپنی مہم جوئی پر دیکھ کر خوش رہتا تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زیئس کینسر کو شکست دینے کے لیے تیار تھا، جانوروں کے ڈاکٹرز نے کینسر دریافت ہونے کے بعد اس کی دائیں ٹانگ ہٹانے کی سرجری کی تھی، جس کے بعد نمونیا کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی‘۔

برٹنی کا کہنا ہے کہ زیئس نے اپنی آخری سانسیں اپنے مالک کی بانہوں میں لی تھیں، زیوس آٹھ ہفتے کی عمر میں اپنے بھائی کی جانب سے ان کو تحفے میں دیا گیا تھا۔

Cancer

Guinness World Record

Dog

tallest dog

dies