Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکی سرمایہ کاری میں16فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، اسٹیٹ بینک
شائع 15 ستمبر 2023 11:20am

رواں مالی سال دو ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اگست میں ایف ڈی آئی کی مالیت 14 کروڑ61 لاکھ ڈالر رہی، اگست 2022 کی نسبت گزشتہ ماہ ایف ڈی آئی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ پانچ کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری چین نے کی ہے۔

SBP

State Bank Of pakistan