Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تنزانیہ میں چھٹیاں منانے والی مریم نفیس نے مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ نے فالوورز کیلئے نڈر اور دلکش تصاویر شیئر کی ہیں
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 04:17pm
تصویر: مریم نفیس/انسٹاگرام
تصویر: مریم نفیس/انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ ”نیم“ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس نے تنزانیہ میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر شئیر کی ہیں، جنہیں دیکھنے والے اداکارہ کی بہادری کے معترف ہوگئے۔

مریم نفیس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تنزانیہ کے جزیرے ”زنزیبار“ سے چند تصاویر شئیر کیں۔

اداکارہ اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں، تصاویر میں دونوں کو پانی کے اندر کچھوؤں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے پانی میں کچھوؤں کے ساتھ اس تجربے کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اداکار الو ارجن بھی فلم ’جوان‘ کے گرویدہ ہوگئے

سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو

فلم ’جوان‘ کا وہ مشہور ڈائیلاگ جس نے افواہوں کو جنم دے دیا

مریم نفیس کا شمارشوبزکے مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ’کم ظرف‘ اور ’محبت چھوڑ دی میں نے‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مریم نفیس اور ہدایت کار و پروڈیوسر امان احمد گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اداکارہ اکثر اپنی شادی شدہ زندگی کی جھلکیاں تصاویر کی صورت میں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Instagram

Pakistani Actress

lifestyle

maryam nafees

vacations