Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشا بم کی بازیابی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

منشابم کی بازیابی کی درخواست بیٹے عامر نے دائر کررکھی تھی
شائع 15 ستمبر 2023 10:57am

لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے پوش علاقے جوہرٹاؤن میں قبضہ گروپ کے سربراہ منشاء بم کی بازیابی کیلئے درخواست پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

سماعت کے دوران پولیس نے اپنا جواب جمع کروا دیا ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ منشا بم پر70 سے زائد مقدمات درج ہیں، اور ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سےرجوع کرنے کی ہدایت نمٹا دی

منشابم کی بازیابی کی درخواست بیٹے عامر نے دائر کررکھی تھی۔

court

Lahore High Court