لاہور: بجلی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف 5 مقدمات درج
ملزمان نے اپنے گھروں، دکانوں میں ڈائریکٹ کنکشن لگائے ہوئے تھے
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بجلی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے گرین ٹاؤن، ڈہولاوال، شالیمارٹاؤن اوروارں اللہ داد میں کارروائی کی جہاں پر ملزمان نے اپنے گھروں، دکانوں میں ڈائریکٹ کنکشن لگائے ہوئے تھے۔
ملزمان گھریلو بجلی کے کنکشن کو کمرشل مقاصد کیلئےاستعمال کر رہے تھے اور فارم ہاوس کو جاری کردہ ٹرانسفارمر کو بھی کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے تھے۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ٹرانسفارمر، میٹرز اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاروں کو قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
electricity
Electricity theft
ٰٖٖٖFIA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.