روس کا امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
روس نے امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتکاروں پر غیر ملکی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والے روسی شہری سے روابط رکھنے کا الزام ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے فرسٹ سیکریٹری جیفری سلن اور سیکنڈ سیکریٹری ڈیوڈ برنسٹین کو 7 روز میں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے، دونوں امریکی سفارتکار غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے روس سے سفارتکاروں کی بے دخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شمالی کوریا کو نتائج بھگتنا پڑیں گے،امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا روس کے اقدامات کا مناسب جواب دے گا، روس نے تعمیری سفارت کاری میں مصروف سفارتکاروں کے خلاف کارروائی کرکے نیا محاذ کھول دیا ہے۔
Comments are closed on this story.