Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار الو ارجن بھی فلم ’جوان‘ کے گرویدہ ہوگئے

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور الو ارجن کا ایک دوسرے سے محبت کا اظہار
شائع 14 ستمبر 2023 11:25pm

اداکار الو ارجن نے فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

حال ہی میں فلم ’پشپا: دا رائز‘ کے اداکار الو ارجن نے سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر شاہ رخ خان کےلیے پیغام جاری کیا۔

الو ارجن کا کہنا تھا کہ فلم جوان کی پوری ٹیم کو اسکی کامیابی پر بہت مبارک ہو۔

انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے لیے خوش اور دعاگو ہیں۔

الو ارجن کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہ رخ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیار اور دعاؤں کا بےحد مشکور ہوں، اس پیغام نے آج کا دن خوبصورت بنادیا۔’

شاہ رخ نے لکھا کہ میں نے فلم پشپا کو تین دن میں تین مرتبہ دیکھا، مجھے تسلیم کرنا چاہیے کہ میں نے آپ سے کچھ سیکھا ہے۔

نہ صرف الو ارجن، ایس ایس راجامولی، کرن جوہر، انوپم کھیر، کیارا اڈوانی سبھی نے شاہ رخ خان کے جوان کی تعریف کی ہے اور باکس آفس پر دھوم مچانے پر مبارکباد دی ہے۔

Shahrukh Khan

Alu arjun